کویت اردو نیوز : امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے الزام لگایا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ نے دوسری لڑکیوں کو دیکھنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کی آنکھ میں ‘ریبیز کی سوئی’ مار دی ہے ۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے کے روز ایک گھر میں پیش آیا جس میں 44 سالہ سینڈرا جمنیز نے اپنے بوائے فرینڈ پر حملہ کیا۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو بلایا اور کہا کہ جمنیز میرے ساتھ دوسری لڑکیوں کو دیکھنے کے بارے میں بحث کر رہی تھی ، تبھی اس نے میری آنکھوں میں اپنے کتوں کی ویکسین کی سوئی مار دی ۔
جمنیز نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے اوپر چھلانگ لگائی، جو صوفے پر لیٹا ہوا تھا، اس کی آنکھ میں مارا اور فوراً گھر سے بھاگ گئی ۔
متاثرہ شخص کو بعد میں ہسپتال لے جایا گیا، جب پولیس نے جمنیز کی تلاش شروع کی تو انہیں اپنی کار کے اندر سوئی ہوئی ملی ، حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر جمنیز نے دعویٰ کیا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے خود یہ چوٹیں لگائی ہیں ۔