کویت اردو نیوز : چائے کا شوقین تو ہر کوئی ہوتا ہے لیکن چائے پیتے ہوئے کپڑوں پر چائے چھلک جائے تو یہ سب کے لیے پریشان کن ہے۔
کپڑوں سے چائے کے داغ ہٹانا خواتین کے لیے کسی آزمائش سے کم نہیں، یہ ضدی داغ کپڑوں کی شکل و صورت بھی خراب کردیتے ہیں۔
خواتین ذیل میں دی گئی تجاویز کی مدد سے چائے کے ضدی داغ آسانی سے دور کر سکتی ہیں۔
• اپنے کپڑوں سے چائے کے ہلکے داغ دور کرنے کے لیے پہلے انہیں فوری طور پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ جیسے جیسے چائے پانی میں گھل جاتی ہے، ہلکے دھبے فوراً ختم ہو جاتے ہیں۔
• اگر چائے کا داغ اکیلے پانی سے نہیں اترتا ہے تو اسے فوری طور پر کپڑے دھونے والے صابن سے دھو لیں۔ اس کے لیے پہلے کپڑے کو کچھ دیر کے لیے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں، داغ والی جگہ پر صابن لگا کر رگڑیں اور پھر گرم پانی سے دھو لیں۔
• بیکنگ سوڈا صفائی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ سب سے پہلے داغ والے حصے کو گیلا کریں، اس پر بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور رات بھر چھوڑ دیں۔ پھر اگلے دن صرف اسکرب کریں اور دھو لیں۔
• کپڑوں سے چائے کے داغ دور کرنے کے لیے سرکہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سرکہ تیزابیت والا ہوتا ہے اور آسانی سے داغوں کو دور کر سکتا ہے۔ کپڑے کو ایک بالٹی ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں اور 1 یا 2 چمچ سفید سرکہ کا مکسچر ڈالیں۔ کچھ دیر بعد کپڑا ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
• کچن میں پایا جانے والا لیموں صفائی کے لیے بھی حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔ لیموں میں موجود سائٹرک ایسڈ، جو کہ ایک اینٹی بیکٹیریل ہے، لیموں کو صفائی کے مقاصد کے لیے موثر بناتا ہے۔ اس کے لیے بھی ایک بالٹی میں پانی اور ایک لیموں ڈالیں، پھر اس میں کپڑا کچھ دیر بھگو کر اچھی طرح دھو لیں۔