کویت اردو نیوز ، 24 اکتوبر 2023: آج کل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں اس قدر عام ہو چکی ہیں کہ ملزمان دن دیہاڑے بھی جرم کرنے سے نہیں ڈرتے۔
اسی طرح کی ایک ویڈیو بنگلور سے بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں چوروں نے کھڑی بی ایم ڈبلیو کار سے لاکھوں کی رقم چرا لی، ملزمان نے پہلے گاڑی کا شیشہ توڑا اور پھر گاڑی سے پیسے نکالنے میں مصروف نظر آئے۔
وائرل ویڈیو میں 20 اکتوبر کو بنگلورو کے سرجاپور علاقے میں ایک BMW کھڑی دیکھی جا سکتی ہے۔ اسی دوران ملزمان آکر کار کی کھڑکی توڑ کر 13 لاکھ روپے چوری کر لیتے ہیں۔
چوری کی پوری واردات ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی جس میں ایک چور کو ڈرائیور کی سائیڈ کی کھڑکی کا شیشہ توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ شخص نے گاڑی سے رقم نکالی اور اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا جو موٹر سائیکل پر اس کا انتظار کر رہا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سرجا پور کے علاقے میں پیش آیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔