کویت اردو نیوز۔ : دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پاکستانی ڈیلیوری ڈرائیور ذیشان احمد کو شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی کوششوں پر اعزاز سے نوازا۔
ذیشان نے الوسل سٹریٹ پر ٹوٹےہوئے ٹریفک سگنل کو ٹھیک کر کے ممکنہ خطرے سے بچا لیا تھا، لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ کمیونٹی کے لیے یہ سروس کیمرے میں ریکارڈ ہو چکی ہے۔
خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ذیشان نے کہاہےکہ: "میں الوسل اسٹریٹ پر اپنی موٹر سائیکل چلا رہا تھا کیونلں کہ اس وقت میرےپاس ڈیلیوری آرڈرموجود نہیں تھا۔” میں نے اچانک ایک ٹوٹا ہوا سگنل دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ "یہ ایک تیز ہوا کا دن تھا، اور مجھے ڈر تھا کہ ٹوٹا ہوا سگنل کسی پیدل چلنے والے یا دوسرے ڈرائیور کو متاثر کر سکتا ہے،” لہذا، میں نےفوری طور پراپنی موٹر سائیکل روکی اور اس کو ٹھیک کرنیکی کوشش کی۔ مجھے اندازہ نہیں تھاکہ کسی شخص نےمیری ویڈیو ریکارڈ کرکے اسکو آن لائن پوسٹ کر دیا ہے۔
واقعے کے دو دن بعد ذیشان کو ان کی تنظیم تلابات کی انتظامیہ کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ان سے رابطہ کی معلومات طلب کی ہیں۔
ذیشان کے مطابق، "میں نے اپنا ڈیٹا شیئر کرنے کی اجازت دی اور پھر مجھے RTA ہیڈ کوارٹر میں مدعو کیا گیا اور انہوں نے میری خدمات کے لیے بار بار میرا شکریہ ادا کیا۔ میں اس اعتراف کے لیے بہت مشکور ہوں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ذیشان نے شہر کو محفوظ رکھنے میں مدد کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں جمیرہ بیچ روڈ پر تھا کہ سروس روڈ پر درخت کی شاخ گر گئی۔ ایک گزرتی ہوئی کار میں ایک عورت پھنس گئی تھی اور آگے بڑھنے سے قاصر تھی۔ میں نے جلدی سے اپنی موٹر سائیکل پارک کی شاخ کو راستے سے ہٹایا اور اسے فٹ پاتھ پر رکھ دیا تاکہ یہ ٹریفک میں رکاوٹ نہ ڈالے۔