کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے کریڈٹ کارڈ کی خریداری پر فیس کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
سعودی سینٹرل بینک ‘سما’ نے کریڈٹ کی خریداری پر صارفین سے وصول کی جانے والی فیس کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساما نے کریڈٹ پرچیز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
ساما نے کہا کہ ‘کریڈٹ کی خریداری کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو یہ پابند کیا گیا ہے کہ وہ صارفین سے سروس فراہم کرنے والے یا وینڈر یا کسی تیسرے فریق تک فیس کی کٹوتی کو محدود کریں۔
"اس سے مستثنیٰ صرف کریڈٹ کی رقم جمع کرنے میں تاخیر یا پیشگی طے شدہ کسی بھی فیس کے لئے وصول کی جانے والی فیس ہے”۔
ساما نے کہا ہے کہ ‘کریڈٹ پر فراہم کی جانے والی سہولت 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دستیاب ہوگی’۔
"اگر کوئی غیر ملکی سعودی ریال کے علاوہ کسی اور کرنسی میں کوئی چیز خریدنا چاہتا ہو تو سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کی منظوری لازمی ہے۔”