کویت اردو نیوز : اگر واٹس ایپ میں پرانےمیسجز تلاش کرنا بے حد مشکل ہےتوپھر نیا فیچر آزمائیں ۔
کیا آپ کو ضرورت پڑنے پر واٹس ایپ میں پرانے پیغامات تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے؟ تو اب ایسا نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔
میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ نے تاریخ کے لحاظ سے پرانے پیغامات کو تلاش کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ ویب ورژن اور موبائل ایپس پر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
خصوصیت کا استعمال کیسے کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کھولیں اور چیٹ ونڈو پر جائیں جہاں آپ کسی مخصوص تاریخ کے پیغامات تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کو منتخب کریں۔
سرچ آپشن کو منتخب کرنے کے بعد آپ کو ایک کیلنڈر آئیکن نظر آئے گا اس پر کلک کریں۔
پھر کئی ہفتوں، مہینوں یا سال پیچھے جانے کے لیے مطلوبہ تاریخ پر کلک کریں۔
ایساکرنےکےبعد، اس مخصوص تاریخ کےپیغامات ظاہر ہوجائیں گے.
واضح رہے کہ اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔