کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں ٹیکسیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث گزشتہ سال کے دوران ٹیکسیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ایپ ٹیکسی سروس کی مانگ میں اضافے کی وجہ مختلف شہروں میں سیاحتی سیزن اور تفریحی پروگرام ہیں۔
سعودی عرب میں ٹیکسیوں کی تعداد (32 ہزار گاڑیوں) میں گزشتہ سال 2022 میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹیکسیوں کی کل تعداد 3 لاکھ 19 ہزار ہو گئی جبکہ 2021 میں یہ تعداد 2 لاکھ 87 ہزار تھی۔
2022 میں ٹیکسیوں کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق 70.7 ملین ٹیکسی ٹرپس ریکارڈ کیے گئے جبکہ سال 2021 میں ٹرپس کی تعداد 65 ملین تھی۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں تفریحی موسم اور سیاحوں کی آمد کے علاوہ مختلف تفریحی اور تجارتی مراکز میں ٹیکسی اسٹینڈز کی دستیابی بھی شامل ہے۔
ریاض کے علاقے میں ٹیکسیوں کی مانگ میں غیرمعمولی اضافے کے بعد سڑکوں کو ٹریفک کی بھیڑ کا سامنا ہے۔
سڑکوں پر ٹیکسیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے مختلف مقامات پر مخصوص ٹیکسی سٹینڈز نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔