کویت اردو نیوز : بین الاقوامی میڈیا نے سعودی سرجن کی تعریف کی ہے ، جس نے ایک شیر خوار بچے کی جان بچائی جب دنیا بھر کے ڈاکٹر اسے بچانے میں ناکام رہے ۔
کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی میں کارڈیک سرجری اور ٹرانسپلانٹیشن کے کنسلٹنٹ سعودی پروفیسر محمد بن مناہی العقلبی کو ایک شیر خوار بچے کی جان بچانے میں ان کی نمایاں کامیابی کے لیے اعزاز دیا گیا جب کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز ایسا کرنے میں ناکام رہے تھے۔
کینیڈین چینل "گلوبل نیوز” نے اپنی رپورٹ میں اس حیرت انگیز کارنامے پر روشنی ڈالی، کیونکہ اس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ العقلبی اس شیرخوار کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے، جس کی عمر صرف چند ماہ تھی جب کہ دنیا بھر کے بہترین دل کے سرجن اس بات کا کے اعلان کر چکے تھے کہ یہ بچہ نہیں بچ پائے گا ۔
العقلبی نے وضاحت کی کہ شیر خوار دل میں ایک بڑے سوراخ میں مبتلا تھا، اس کے علاوہ پھیپھڑوں کی طرف جانے والی خون کی نالیوں میں بھی مسائل تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آپریشن بہت پیچیدہ تھا، لیکن وہ اور ان کی ٹیم بچے کی جان بچانے میں کامیاب ہوئی ۔