کویت اردو نیوز : مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف و عبادت میں مصروف رہے ۔
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق عمرہ زائرین بارش کے دوران مسجد الحرام میں طواف اور عبادت میں مصروف تھے ، انہوں نے امت مسلمہ کے لیے دعائیں بھی کیں ۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بارش کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہیں۔
واضح رہے کہ الحرمین الشریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت کرنےوالےمختلف سرکاری اداروں کےتعاون کیساتھ مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کیلیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
الحرمین الشریفین انتظامیہ کی یہ کوشش ہےکہ عبادات کے دوران زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، عبادت گاہوں، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔