کویت اردو نیوز 13 اکتوبر: عمان میں 05 فیصد VAT (ویلیو ایڈڈ ٹیکس) عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمان کے سرکاری ٹی وی نے گزشتہ روز پیر کو یہ خبر جاری کی کہ تیل کے بڑے پیداواری خلیجی ممالک تیل کی کم قیمتوں اور کورونا وائرس وبائی بیماری سے متاثرہ آمدنی کو بڑھانا چاہتے ہیں جس کے تناظر میں سلطنت عمان نے چھ ماہ کے دوران 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ عمان ٹی وی پر دکھائی جانے والی ایک خبر کے مطابق ٹیکس زیادہ تر سامان اور سروسز پر ہوگا اگرچہ اس میں کچھ استثناء بھی ہوگی۔
تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اور متاثرہ آمدنی کی صورتحال کے پیش نظر 2018 میں تمام خلیجی ریاستوں نے 05 فیصد VAT متعارف کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پہلے ہی اس ٹیکس کو متعارف کروا دیا ہے جبکہ اس سال ریاض اس میں تین گنا اضافہ کررہا ہے۔ عمان کی مالی حیثیت خطے کے کمزور ترین خلیجی ملک میں ہے تاہم کویت اور قطر نے ابھی تک ٹیکس متعارف نہیں کروایا ہے۔
"ابو ظہبی کمرشل بینک کی چیف ماہر معاشیات مونیکا ملک نے کہا کہ عمان میں اخراجات میں کمی کے اعلان کے بعد عمان کی مارکیٹ کے لئے VAT ایک ضروری اور مثبت قدم ہے جو عمان کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق عمان اس سال عمومی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 16.9 فیصد خسارے کا شکار ہے۔ عمان نے تیل کی قیمتوں میں کمی اور اقتصادی بحران کی وجہ سے ہونے والے مالی رساو پر قابو پانے کے لئے عوامی اخراجات میں کمی بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں: فیس ماسک نہ پہننے پر 50 سے 100 کویتی دینار جرمانہ ہو گا
سال کے پہلے نصف حصے میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں میں دفاع اور سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے اخراجات جیسے شعبوں کو شامل کیا گیا تھا جو قومی اعدادوشمار کی ایجنسی نے گزشتہ ماہ جاری کیا تھا۔
ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اعلان اس سال عمان کے پہلے بین الاقوامی بانڈز کے متوقع اجراء سے پہلے سامنے آیا ہے۔