کویت اردو نیوز : کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کے قومی شناختی کارڈ پر 13 ہندسوں کا کیا مطلب ہے؟
شناختی کارڈ ہر شخص کی پہچان ہے لیکن پاکستانی شناختی کارڈ پر موجود 13 ہندسوں کے معنی سے بہت کم لوگ واقف ہوں گے۔
شناختی کارڈ نمبر کے شروع میں پہلے پانچ ہندسے، مثال کے طور پر (121011)، پہلا ہندسہ یعنی (1) صوبے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یعنی جن کارڈز کے نمبر 1 سے شروع ہوتے ہیں وہ خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں۔
اسی طرح اگر آپ کا شناختی کارڈ نمبر 22 سے شروع ہو رہا ہے تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔ اسی طرح پنجاب کے لیے 3، سندھ کے لیے 4، بلوچستان کے لیے 5، اسلام آباد کے لیے 6، گلگت بلتستان کے لیے 7 استعمال کیا جاتا ہے۔
پانچ ہندسوں کے اس کوڈ میں دوسرا ہندسہ آپ کی تقسیم کو ظاہر کرتا ہے، مثال کے طور پر اس کوڈ میں دوسرا ہندسہ 2 ہے جو ڈی آئی خان کو ظاہر کرتا ہے جبکہ باقی تین ہندسوں سے آپ کے ضلع، تحصیل اور یونین کی نشاندہی ہوتی ہے۔
درمیان میں لکھا ہوا 7 ہندسوں کا کوڈ آپ کے خاندانی نمبر کو ظاہر کرتا ہے جبکہ آخر میں ‘-‘ کے بعد کا نمبر آپ کی جنس کی نمائندگی کرتا ہے، مردوں کے لیے یہ نمبر ہمیشہ طاق رہے گا مثلاً (1,3,5,7,9) اور خواتین کے لیے یہ تعداد جفت میں ہوگی۔