کویت اردو نیوز ، 7 اکتوبر 2023: پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میچوں کی میزبانی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان 12 سال بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پی ایف ایف کے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کی پوری صلاحیت موجود ہے، سعودی عرب نے فٹ بال کے فروغ کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ ورلڈ کپ کی میزبانی کا حق پورا کر سکیں گے۔
پی ایف ایف کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے مقابلے دنیا بھر سے شائقین کے دل جیتیں گے۔