کویت اردو نیوز : ہانگ کانگ کی ایک بڑی فنانس کمپنی سے جعلی ویڈیو کال کے ذریعے ڈھائی کروڑ ڈالر کا فراڈ کیا گیا۔ کسی نے کمپنی کے سی ایف او کی شکل اور آواز میں ملازمین کو حکم دیا کہ وہ ڈھائی لاکھ ڈالر سکیمرز کے حوالے کر دیں۔ جس پر حکم کی تعمیل کی گئی ۔
کمپنی کے ایک ملازم کو لندن میں مقیم سی ایف او کے ساتھ ساتھیوں کے ساتھ ویڈیو کال کے لیے بلایا گیا۔ ملازمین کو مختلف بینک کھاتوں میں رقوم منتقل کرنے کو کہا گیا۔ انہوں نے رقوم منتقل کر دیں ۔ بعد میں پتہ چلا کہ کال مصنوعی ذہانت کی مدد سے کی گئی تھی۔
اس گھوٹالے میں ڈھائی کروڑ روپے لیے گئے۔ ہانگ کانگ پولیس کا خیال ہے کہ کسی نے CFO کی میٹنگز کی ویڈیوز بنائی اور ملازمین کو بے وقوف بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اسی جیسا چہرہ دکھایا گیا۔
ہانگ کانگ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ ویسے ہانگ کانگ میں جعلی ویڈیو اور آڈیو کالز کے ذریعے بہت سے لوگوں کو انفرادی طور پر لوٹا گیا ہے۔
ہانگ کانگ پولیس نے کہا کہ اس نے اس واقعے کے سلسلے میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ لوگ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے فراڈ کر چکے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کسی کی ویڈیو کال بھی جعلی ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔