کویت اردو نیوز : دنیا کے سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا میں نماز فجر کے دوران مسجد کے نوجوان امام سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کلیمنتان کی مسجد میں فجر کی نماز کے دوران سجدے میں جانے والے امام صاحب کافی دیر تک اٹھ نہ سکے تو موذن نے نماز مکمل کی۔
مسجد کے امام شیخ نفیس سعد سجدے کی حالت میں فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔
نمازیوں کا کہنا تھا کہ امام مسجد کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ جب نماز پڑھتے تو اکثر رقت طاری ہو جایا کرتی تھی ، وہ ایک نیک اور شفیق انسان تھے ، جو مسجد اور نمازیوں کا پورا خیال رکھتے تھے۔