کویت اردو نیوز : دبئی 2024 میں دس پسندیدہ سیاحتی مقامات میں سرفہرست آگیا۔
ٹرپ ایڈوائزر نے 2024 کے لیے دنیا بھر کے مسافروں کے لیے دس پسندیدہ سفری مقامات کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں دو عرب شہر شامل ہیں۔
سبق ویب کے مطابق ٹرپ ایڈوائزر دنیا کا سب سے بڑا ٹریول اینڈ ٹورازم انفارمیشن پورٹل ہے۔
لوگوں سے ان کی پسندیدہ جگہوں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔ اس جائزے کی بنیاد پر، پسندیدہ ترین مقامات کا تعین کیا جاتا ہے۔
TripAdvisor نے 1 اکتوبر 2022 سے 30 ستمبر 2023 تک مسافروں سے ان کے پسندیدہ سفری مقامات کے بارے میں پوچھا۔
Tripadvisor پچھلے ایک سال کے دوران سیاحوں کی پسندیدہ ترین جگہوں کو سامنے رکھ کر نئے سال کے دوران سیاحت کے لیے مقبول ترین شہروں کا انتخاب جاری کرتا ہے۔
ٹرپ ایڈوائزر کی فہرست میں دبئی سرفہرست ہے۔ اس کے بعد انڈونیشیا میں بالی، برطانیہ میں لندن، ویتنام میں ہنوئی، اٹلی میں روم، فرانس میں پیرس، میکسیکو میں کانکون، مراکش، یونان میں کریٹ اور ویتنام میں ہنوئی کا نمبر آتا ہے۔