کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں پیاز ذخیرہ کرنے پر غیر ملکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ غیر ملکیوں نے گودام میں تین ٹن پیاز ذخیرہ کر رکھا تھا۔
وزارت تجارت نے مصنوعی طور پر قیمت بڑھانے پر پیاز ذخیرہ کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ "یہ واقعہ تبوک میں پیش آیا، جہاں گودام پر چھاپہ مار کر ضبط کی گئی پیاز کی مقدار مارکیٹ میں سپلائی کر دی گئی ہے”۔
وزارت نے کہا ہے کہ "مذکورہ واقعے میں تفتیشی حکام کو سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کا بھی شبہ ہے، جس کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں”۔
وزارت نے کہا ہے کہ "گرفتار افراد نے پیاز میں مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تاکہ ذخیرہ شدہ سامان کو بلند قیمتوں پر فروخت کیا جا سکے۔”
Related posts:
سعودیہ عرب میں جاری جازان کا تعمیراتی منصوبہ 'جنات'نے رکوا دیا؟ حکومتی وضاحت جاری
امارات ایئر لائن ، اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی نے کویت کے سفر کی پابندی کا اعلان کر دیا
مدینہ کے شیخ اسماعیل، جو گزشتہ چالیس سال سے حجاج کو مفت چائے پیش کررہے ہیں
برطانیہ میں منکی پاکس کیسوں کی تعداد 36 ہو گئی، عرب ممالک کو تیار رہنے کی ہدایات جاری
خطبہ حج 14 بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ کرنے کا منصوبہ
دبئی سے عمان جانے والی پرواز میں شادی کی تقریب
قطر میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹوائے فیسٹیول جولائی میں شروع ہوگا۔
بحرین: دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان جاں بحق