کویت اردو نیوز : آملے کا جوس انسانی صحت کے لیے بےحدمفیدہے جن میں سے چند ذیل میں درج ہیں ۔
• آملہ میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔اس کے علاوہ آملہ سوزش کو کم کرکے جوڑوں کے درد کو دور کرتا ہے۔
• آملے کا رس معدے کو صحت مند رکھتا ہے اور کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ ہاضمے کے مسائل جیسے بدہضمی، تیزابیت اور قبض سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
• آملہ کا جوس ذیابیطس کے مریضوں کیلیے بہترین ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں کولیسٹرول کو کم کرکے دل کو صحت مند بناتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔
• اکثر آپ نے سوشل میڈیا پر دیکھا ہوگا کہ وزن کم کرنے اور جسم سے خراب خلیات کو نکالنے کے لیے detoxify water استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ کھیرے، کچھ لیموں اور پودینہ کے ساتھ ڈیٹوکس واٹر بناتے ہیں لیکن آپ آملےکا جوس بھی بنا سکتے ہیں کیونکہ صبح نہار منہ آملے کا جوس پینے سے جسم سے خراب خلیات کو نکالنے میں مدد ملتی ہے۔
• نہار منہ آملے کا رس آپ کی جلد کو جوان کرتا ہے، اس کے علاوہ آملے کا جوس پینے سے بالوں کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے، یہ جوس بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور بالوں میں چمک بھی لاتا ہے۔
• آملے کا رس بینائی کو بھی تیز کرتا ہے اور ہر قسم کی تھکاوٹ اور چڑچڑے پن کے لیے بہترین ہے۔