کویت اردو نیوز : ٹک ٹاک ایک دلچسپ فیچر متعارف کروا رہا ہے جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے گانے خود بنانے کے قابل بنائے گا۔
جی ہاں، مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی Tik Tok پوسٹس کے لیے گانے بنا سکیں گے۔
اےآئی سانگ نامی اس فیچرمیں صارفین کو تحریری ہدایات دیناہوں گی۔
لارج لینگویج ماڈل بلوم کے ذریعے صارفین پوسٹ بناتے وقت گانے کے بول یا شاعری لکھیں گے۔
اس کے بعد ٹک ٹوک AI گانے کو پوسٹ میں آوازیں شامل کرنے کا مشورہ دے گا۔
اس نئے فیچر کے ٹِک ٹاک کے ذریعے ٹیسٹ کیے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر AI گانا جنریٹر نہیں ہے اور نام تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس فیچر کو فی الحال آزمایا جا رہا ہے اور کیٹلاگ میں کسی بھی میوزک کو استعمال کرتے ہوئے گانا بنانا ممکن ہو گا۔
یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اس لیے اے آئی ٹیکنالوجی کے تیار کردہ گانوں کے معیار کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔
اے آئی کی مدد سے گانے تیار کرنے کا رجحان کوئی نیا نہیں ہے لیکن گزشتہ مہینوں میں ایسے کئی گانے وائرل ہو چکے ہیں۔
TikTok پہلا پلیٹ فارم نہیں ہے جس نے صارفین کے لیے ایسی AI خصوصیات متعارف کروائیں۔
اس سے قبل، یوٹیوب نے بھی AI کی مدد سے گانا تخلیق کرنے کی خصوصیات کی جانچ شروع کر دی تھی۔