کویت اردو نیوز : شارجہ میں پاکستانی خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں مقیم پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خاندان کے سربراہ عمران خان اور ان کی ایک بیٹی اس افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہوگئی، جب کہ اس کی بیوی اور دیگر دو بچے قاسمی ہسپتال شارجہ کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
جمعرات کو دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قونصل خانہ اس کمپنی سے رابطے میں ہے جس میں مرحوم عمران خان ملازم تھے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق عمران اور ان کی بیٹی کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے جب کہ خاندان کے دیگر افراد ابھی زیر علاج ہیں۔
Related posts:
پاکستان کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری تھی: صدر متحدہ عرب امارات
سعودی عرب نے کوویڈ19 کی تمام پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا
امارات کی دو یونیورسٹیاں ٹاپ 6 یونیورسٹیز میں شامل
سعودی ایئر لائنز نے ٹکٹ خریدنے پر ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا
عوامی مقامات پر کبوتروں کو کھانا کھلانے پر 1000 ریال جرمانہ
عمانی سیاح ڈھائی ہزار کلومیٹر پیدل چل کر مکہ پہنچ گیا
مقامِ نزولِ وحی میں چوبیسوں گھنٹے معتمرین کی آمدکاسلسلہ جاری
بحرینی وزیر تعلیم کا طلباء کیلئے اسکالرشپ پلان کی منظوری کا اعلان ۔