کویت اردو نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے سوئے ہوئے شوہر پر اُبلتا ہوا پانی پھینکا اور پھر اسے غیر ازدواجی تعلقات کے شبہ میں چھت سے پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے گورکھپور سے 50 کلومیٹر دور دیوریا کے علاقے میں پیش آیا۔
مقامی پولیس کے مطابق آشیش کمار رائے کی بیوی امریتا رائے کو اپنے شوہر پر غیر ازدواجی تعلقات کا شک تھا۔ اس نے تعلقات ختم کرنےکو کہا جس پر وہ راضی ہو گیا۔
آشیش نے پولیس کو بتایا کہ رات کو جب سب سو گئے تو میں بھی سو گیا، رات 3 بجے میری بیوی واش روم کے بہانے اٹھی اور گرم پانی لا کر مجھ پر پھینک دیا۔ میں نے جان بچانے کی کوشش کی تو میرے سسر اور سالے نے مجھے پکڑ لیا اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا، اس دوران میرا سر بھی پھٹ گیا۔