کویت اردو نیوز : سعودی حکومت نے مسجد نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں مختلف معلومات فراہم کرنے والی چپس کے ساتھ 25000 جائے نماز نصب کئے گئے ہیں۔
نماز کی جگہ پر نصب ہر چپ اس کے بنانے والے، استعمال اور مقام کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔
سعودی عرب کی حکومت بیت اللہ کی دیکھ بھال پر غیر معمولی توجہ دیتی ہے، یعنی مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی۔ اسلام کے ان دو مقدس ترین مقامات پر زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت اپنی اہم ترین ذمہ داری سمجھتی ہے۔
مسجد نبوی میں ہر نمازی جگہ (قالین) کو روزانہ صاف کیا جاتا ہے اور اس پر بہترین عطر چھڑکائے جاتے ہیں۔
ہر قالین میں ایک الیکٹرانک چپ لگی ہوتی ہے جو اس بات کا پتہ لگاتی ہے کہ اسے کہاں بنایا گیا تھا، اسے کہاں سے منگوایا گیا تھا، اسے کتنی بار اور کب صاف کیا گیا تھا۔ چپ پر موجود بار کوڈ کو اسکین کرکے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ نماز کی جگہ کتنے عرصے سے زیر استعمال ہے اور اسکی صفائی کےاوقات کیا ہیں۔
یہ تمام قالین انتہائی دبیز ، پائیدار اور بھرپور رنگوں والے ہیں۔ مسلسل استعمال سے بھی ان کا معیار خراب نہیں ہوتا۔
متعلقہ ادارے نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کم و بیش 6.3 ملین زائرین نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عبادت کی سعادت حاصل کی۔