کویت اردو نیوز،20جولائی: سعودی اسکالر، استاد اور جدہ کی مسجد کے امام عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر عبد المقتدر نامی صارف نے عاصم الحکیم سے سوال کیا کہ یوٹیوب کی کمائی حرام ہے یا حلال، جس پر اسکالر عاصم الحکیم نے لکھا کہ یہ حرام ہے۔
عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کے حرام ہونے کے حوالے سے اپنے جواب میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی تاہم ان کے اپنے یوٹیوب چینل پر چارسال قبل ان کا یوٹیوب کمائی کے حوالے سے دیا گیا بیان موجود ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ آج کے معاشرے میں یوٹیوبر ہونا نوجوانوں کا بڑا مشغلہ بنتا جارہاہے،
اسلامی نقطہ نظر سے یوٹیوب سے کمائی کرنا حرام نہیں ہے لیکن یہ یوٹیوبر کے مواد پر منحصر ہے کہ وہ یوٹیوب پر کیا اپلوڈ کرتا ہے؟
اگر کوئی یوٹیوبر حرام کانٹینٹ ( جس میں میوزک ، خاتون ، نازیبا گفتگو، فحاشی اور بے حرمتی پر مشتمل مواد) اپلوڈ کرے تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام ہوگی۔