کویت اردو نیوز،4ستمبر: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے باضابطہ طور پر جنوبی ایشیا سے باہر پہلا بینگ ہیومن اسٹور کھول دیا ہے جو دبئی کے دیرا سٹی سینٹر میں واقع ہے۔
سلمان خان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں کو اسٹور کے افتتاح کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہوئے کہا، "السلام علیکم، دبئی۔ میرے پاس آپ کے لیے ایک سرپرائز ہے۔ بیئنگ ہیومن اسٹور کھل رہا ہے”۔
بینگ ہیومن کلاتھنگ،Being Human Clothing، سلمان خان کی ملکیت کا ایک برانڈ، 2012 میں بھارت میں تعلیم اور ہیلتھ کئیر کے لیے فلاحی اقدامات کی حمایت کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔
تاہم اس کی پہلے سے ہی ہندوستان، بنگلہ دیش اور نیپال میں موجودگی تھی، دیرا سٹی سینٹر برانچ مشرق وسطیٰ میں اس برانڈ کے داخلے کی نشاندہی کرتی ہے۔
دوہزار پانچ سو مربع فٹ پر محیط دبئی اسٹور بینگ ہیومن ملبوسات کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے اور اپنے ڈیزائن میں اپسائیکل عناصر کو شامل کرتا ہے، جو صارفین کے لیے ایک تازہ اور منفرد خریداری کا تجربہ پیش کرتا ہے۔