کویت اردو نیوز : سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جو ہر کسی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلیتی ہیں کیونکہ اس میں کچھ انوکھا ہوتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی، جس میں ایک نمازی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارتی شہر موہالی کی ہے جہاں ایک مسلمان کھلے آسمان تلے نماز ادا کر رہا ہے۔
شروع میں بظاہر معمولی نظر آنے والی یہ ویڈیو اس وقت دلچسپ بن گئی جب اچانک آسمان سے چھوٹے چھوٹے اولے گرنے لگے۔
شروع شروع میں جیسے ہی اس شخص نے نماز پڑھنا شروع کی تو موسم معمول کے مطابق تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے چھوٹے چھوٹے اولے گرنے لگے۔
اسی وقت ایک سکھ گاڑی سے اترا اور ہاتھ میں چھتری لیے مسلمان کی طرف بڑھا، چھتری کھول کر مسلمان کے اوپر آ کھڑا ہوا۔
مسلمان نے نماز نہیں توڑی ، دوسری طرف وہ سکھ تھا جس نے انسانیت کی خاطر اپنے آپ کو بھگو دیا لیکن مسلمان کو کچھ نہیں ہونے دیا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے جب کہ اس عمل کو خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔