کویت اردو نیوز : جدہ کی سبزی منڈی میں خرید و فروخت کے لیے غیر ملکیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔
سعودی عرب نے جدہ کی سبزی منڈی میں خرید و فروخت کے لیے غیر ملکیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سبزی منڈی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہر غیر ملکی سے کفیل ست لیٹر طلب کیا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے مکہ مکرمہ ریجن آفس نے کیا ہے، جسےفوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی سعودائزیشن کے لیے ہے۔
دوسری جانب سبزی منڈی کے سرمایہ کاروں اور تاجروں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’سبزی منڈی میں خرید و فروخت صرف سعودی شہریوں تک محدود ہونی چاہیے‘۔
انہوں نے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سبزی منڈی کے معائنہ کے دورے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صحافتی ٹیم نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور دیکھا کہ غیر ملکی نگران اداروں کی پرواہ کیے بغیر وہاں خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔
یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ڈرائیور کا پیشہ رکھنے والے غیر ملکی سبزی منڈی میں تاجروں سے سبزیاں خرید کر باہر سٹال لگا کر فروخت کر رہے ہیں۔