کویت اردو نیوز 17 مئی: سعودیہ عرب کے شہرجدہ میں شدید گرمی کی وجہ سےچلتی گاڑیاں اچانک بند ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ مکہ میں انتہائی درجہ حرارت47 اور 49 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق شدید گرمی کی بنیادی وجہ خشک اور گرم ہوائیں ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق اور وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیاں اوور-ہییٹ کے باعث رک رہی ہیں اور ان گاڑیوں کو ایک قطار میں کھڑا کیا جا رہا ہے۔ گاڑیوں کے مالکان کو در پیش مسائل کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ مالکان گاڑی کی سروس کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور گاڑی کے انجن میں پانی کی مقدار پر خاص طور پر نظر رکھنی چاہیے کیونکہ
بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر گاڑی کے انجن کو ٹھنڈا رکھنا ضروری ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں تیز گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی ساتھ
گردو غبار کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔