کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں سونااسمگل کرنے والےایک غیر ملکی کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ایک غیر ملکی کو سونے کے 16 بسکٹ اسمگل کرنے کی کوشش کرنے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص 24 کیرٹ کے بسکٹ بیرون ملک لے جانے کی کوشش کر رہا تھا جس کا کل وزن دو کلو گرام تھا۔
پبلک پراسیکیوشن نےیہ کہاہے کہ "مذکورہ شخص کوسعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرگرفتار کیا گیاتھا ، جس نے اپنے بیگ کے خفیہ ڈبوں کےاندرسونے کے بسکٹ چھپاکررکھے ہوئے تھے”۔
پبلک پراسیکیوشن نے یہ کہا ہے کہ "گرفتار شخص سےپوچھ گچھ کی گئی تھی ، جس کے بعد میں اس کو عدالت میں پیش کیا گیا ، جس نے جرم ثابت ہونے پر اس کو سزا سنائی”۔
اس سے قبل جدہ میں انسداد منشیات کے ادارے نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 122 ہزار 200 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انسداد منشیات کے ادارے نے کہا ہے کہ "گرفتار شخص یمنی تارک وطن ہے”۔