کویت اردو نیوز : سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (TGA) نے ڈیلیوری ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کے لیے ضابطے جاری کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ڈرائیوروں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر زمرے کے لیے الگ رنگ یونیفارم تجویز کیا گیا ہے۔
پہلی قسم میں معمولی سامان لے جانے والے غیر ملکی شامل ہیں جن کے کارڈ چسپاں کرنے کے علاوہ پیلے اور جامنی رنگ کی قمیض اور کالے رنگ کی پتلون پہننی ہوگی۔ اس کارڈ میں سامان پہنچانے والے شخص سے متعلق تمام تفصیلات درج ہوں گی۔
ڈیلیوری سروس ورکر کی شرٹ پر کمپنی کا مونوگرام اور ‘ڈیلیوری نمائندہ’ کے الفاظ ہوں گے۔ ڈلیوری ڈرائیورز کے جوتے کالے ہونے چاہئیں۔
خواتین ڈیلیوری ورکرز کے لیے مناسب اور مکمل ڈھانپنے والا لباس جامنی رنگ کا دوپٹہ یا اسکارف ہونا چاہیے جبکہ جوتے سیاہ رنگ کے ہوں، خواتین کو جامنی رنگ کی جیکٹ پہننے کی اجازت ہے۔
اسی طرح دوسری کیٹیگری کے لوگوں کے لیے یونیفارم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تیسری قسم میں وہ سعودی شہری شامل ہیں جنہیں عمومی قواعد کے مطابق لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔