کویت اردو نیوز : انڈے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کو کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگ انڈے کھانے سے گریز کرتے ہیں۔ لیکن کیا انڈے واقعی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں؟
ماہر غذائیت منمن گنیریوال کایہ کہناہے کہ ’انڈے کو اسکی زردی کیساتھ کھانا چاہیے۔
‘انڈے کی زردی، جو کہ کولیسٹرول سے بھرپور ہونے کے لیے جانی جاتی ہے، فوسفور لیپڈز کا بہترین ذریعہ ہے۔’
انہوں نے فوسفور لیپڈز کے بارے میں کہا کہ یہ چربی کی ایک قسم ہے جو کولیسٹرول میٹابولزم پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتی ہے۔ ساتھ ہی یہ جسم میں سوزش کو دور کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔
تحقیق کے مطابق انڈے کھانے سے کولیسٹرول کی سطح پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں پروٹین، وٹامن بی، آئرن اور وٹامن اے بھی ہوتا ہے۔
انڈوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہیں مختلف طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے۔ انہیں سالن میں پکا کر چاول یا روٹی کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے یا آملیٹ بنا کر کھایا جا سکتا ہے۔
نیوٹریشنسٹ کے مطابق ایک دن میں بہت زیادہ یا بہت کم انڈے نہیں کھانے چاہیے، توازن برقرار رکھنا صحت کے لیے اچھا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ دن میں ایک سے دو انڈے کھائے جا سکتے ہیں۔