کویت اردو نیوز : ریاض پولیس نے عوامی مقام پر بڑے پیمانے پر جھگڑا کرنے کے الزام میں چار ایشیائی تارکین کو گرفتار کر لیا ہے۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ "گرفتار افراد میں سے دو بنگلہ دیشی اور دو ہندوستاندو ہندوستانی ہیں”۔ مذکورہ افراد کےجھگڑےکی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی جسکی بنیاد پرکارروائی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کا سیل بنانے اور ملک کی سلامتی کیلیے خطرہ پیدا کرنیوالے دو افراد کے سر قلم کر دیے تھے ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عدالت نے مذکورہ افراد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں عبدالعزیز بن صالح التمیم اور سامی بن سیف جیزانی نے سیکیورٹی فورسز سے وابستہ افراد کو نشانہ بنانے کیلیے دہشت گرد سیل بناکرملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
مذکورہ افراد کے مجرمانہ منصوبوں کی وجہ سے ایک سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوا تھا ، گرفتاری کے بعد ان افراد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر انہیں موت کی سزا سنائی گئی۔