تفصیلات کے مطابق سالانہ عالمی خوشی انڈیکس کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں پچھلے سال غیر معمولی وبائی وائرس کی وجہ سے کئی ممالک بحران کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں 26 لاکھ سے زیادہ افراد نے افسردگی کا اظہار کیا ہے تاہم اس کے باوجود سروے میں موجودہ صورتحال سے قطع نظر کچھ خوشحال ممالک کو بھی رپورٹ کیا گیا ہے۔
اس تناظر میں فِن لینڈ کو دنیا کا خوشحال ترین ملک قرار دیا گیا ہے اور یہ مسلسل چوتھا موقع ہے جب فن لینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کے بعد آئس لینڈ، ڈنمارک ، سوئٹزرلینڈ اور نیدرلینڈ ہیں تاہم عالمی خوشی کی رپورٹ کے تازہ ترین نتائج کے مطابق بھارت دنیا کا چوتھا کم خوش کن ملک ہے۔
دوسری طرف امریکہ خوشحال ممالک کے لحاظ سے 14 پوزیشن پر ہے اس سے قبل امریکہ 18 ویں نمبر پر تھا۔ یہ سروے گیلپ ورلڈ پول کے اعداد و شمار کی درجہ بندی پر مبنی بتایا گیا ہے تاہم وبائی مرض نے محققین کو متعدد ممالک میں آمنے سامنے انٹرویو نہیں کرنے دیا لہذا انہوں نے فلاح و بہبود اور کوویڈ 19 کے مابین تعلقات کو دھیان میں رکھا اور ممالک کی درجہ بندی کا اعلان کیا۔
خلیجی ممالک کی بات کی جائے تو خوشحال انڈیکس کی عالمی رپورٹ 2021 میں بحرین عرب دنیا میں تیسرے اور دنیا میں 35 ویں نمبر پر ہے۔
ماہرین کے مطابق بحرین کی تمام قومی پالیسیوں میں "خوشحالی” کو ایک اہم مقصد سمجھا جاتا ہے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ انسانی مفاد کے بغیر پائیدار ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی۔
بحرین نیوز ایجنسی (خبر رساں ادارہ) نے 20 مارچ کو ہونے والے خوشحالی کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام سرکاری ترقیاتی منصوبوں کا حتمی مقصد انسانی امنگوں کو حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ بحرین نے ہمیشہ چیلنجوں پر قابو پانے میں اپنی کامیابی کو ثابت کیا ہے۔ بحرین معاشرتی مسائل اور ان کے ترقیاتی چیلنجوں کو تخلیقی اور اختراعی انداز میں حل کررہا ہے جس نے دنیا کو متاثر کیا اور عوام تمام فیصلوں اور پالیسیوں سے مطمئن اور خوش ہیں۔
عالمی خوشی انڈیکس میں ممالک کی پوزیشنز مندرجہ ذیل ہیں:
- سعودی عرب 26
- کویت 47
- متحدہ عرب امارات 25
- بحرین 35
- بھارت 149
- پاکستان 105
- فلپائنی 61
- بنگلہ دیش 68
دنیا کے 20 خوش کن ممالک:
- فِن لینڈ
- آئس لینڈ
- ڈنمارک
- سوئٹزرلینڈ
- نیدرلینڈز
- سویڈن
- جرمنی
- ناروے
- نیوزی لینڈ
- آسٹریا
- اسرائیل
- آسٹریلیا
- آئرلینڈ
- ریاستہائے متحدہ امریکہ
- کینیڈا
- جمہوریہ چیک
- بیلجیم
- متحدہ سلطنت یونائیٹڈ کنگڈم
- چین
- فرانس