کویت اردو نیوز : تقریباً 6 صدیوں سے ترکی کی ریاست ایڈرن میں واقع مساجد کے اماموں نے نماز جمعہ اور تعطیلات کے موقع پر تلواروں سے خطبہ دینے کی روایات کو محفوظ رکھا ہے۔
اگرچہ ذرائع نے تلوار کے ساتھ خطبہ پڑھنے کے شروع ہونے کی تاریخ کا صحیح طور پر ذکر نہیں کیا، لیکن واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ خلیفہ عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سب سے پہلے ایسا کرنے والے تھے۔
مسجد کے مؤذن اسماعیل شن نے کہا کہ اس مسجد میں نماز جمعہ اور تعطیلات کے دوران منبر پر چڑھنے کی روایت عثمانی میراث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں جمعہ کے دن سلطانوں کی افتتاحی تقریبات ہوتی تھیں، جب سلطان ہاتھ میں تلوار لیے پہلا خطبہ دینے کے لیے منبر پر چڑھتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ روایت عثمانیوں کے زمانے سے چلی آرہی ہے اور تلوار کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی سنت سمجھا جاتا ہے اور ہم نماز جمعہ اور تعطیلات میں تلوار کے ساتھ منبر پر چڑھتے ہیں ۔