کویت اردو نیوز : اقوام متحدہ کی سیاحت کی فہرست کے مطابق سعودی عرب گزشتہ 4 سال سے بین الاقوامی سیاحت میں سرفہرست ہے۔
عالمی سطح پر کورونا کی وبا کے باعث سیاحت کا شعبہ 2019 میں شدید بحران کا شکار ہوا تھا جس سے بیشتر ممالک ابھی تک باہر نہیں نکل سکے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق 2023 میں سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد 2019 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ تھی۔ سعودی سینٹرل بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023 کے پہلے 9 ماہ میں غیر ملکی سیاحوں نے سعودی عرب کے مختلف سیاحتی مقامات پر ریکارڈ 100 ارب ریال خرچ کیے۔
2019 میں گزشتہ سال کے مقابلے مشرق وسطیٰ میں سیاحوں کی تعداد میں 122 فیصد اضافہ ہوا، اس سلسلے میں سعودی عرب کے سیاحت کے شعبے کی کامیابی کو کلیدی کردار حاصل ہے۔ سعودی عرب کے سیاحتی مقامات پر مقامی اور عالمی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ سعودی سیاحت کی کشش اور تنوع کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ سیاحت کے شعبے کی کامیابیاں مملکت کو عالمی سیاحت کا مرکز بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔