کویت اردو نیوز : کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ طیارے عام طور پر سفید کیوں ہوتے ہیں؟ جہاز کا کالا، نیلا یا کوئی اور رنگ کیوں نہیں ہوتا؟ لیکن یہ درست نہیں ہے کیونکہ طیاروں کے دوسرے رنگ بھی ہوتے ہیں لیکن زیادہ تر طیاروں کا بیرونی رنگ سفید ہوتا ہے۔ تاہم جہاز سے متعلق متن سفید رنگ کے اوپر مختلف رنگوں میں لکھا گیا ہوتاہے تاکہ ملک اور کمپنی کا نام واضح ہو۔ جہاز کے سفید رنگ کے پیچھے کئی عوامل کار فرما ہیں۔
جس طرح سفر کے دوران گاڑیوں پر خراشیں آتی ہیں، اسی طرح ہوائی جہازپر بھی آتی ہیں۔ سفید رنگ دور سے نظر آنے والی خراش اور دراڑوں کو تلاش کرنا بہت آسان بناتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر علامات جیسے جیٹ فیول کے داغ وغیرہ بھی آسانی سے دیکھے جا سکتے ہیں۔
سفید رنگ دوسرے رنگوں کی نسبت سورج کی روشنی کو زیادہ منعکس کر کے ہوائی جہاز کے اندر درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے، اس طرح گرم موسم میں بھی ہوائی جہاز کے اندر درجہ حرارت ٹھنڈا رہتا ہے۔
سفید واحد رنگ ہے جو رات کے اندھیرے اور کم روشنی میں بھی آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔ اسلیے حادثات کی صورت میں جہاز کے ٹکڑے رات کےاندھیرے میں آسانی سے مل سکتے ہیں۔
دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں، جہاز کو عام طور پر تھوڑے عرصے کے بعد دوبارہ پینٹ کیا جاتا ہے، اور دیگر رنگ جہاز بنانے والے کے لیے سفید سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جہاز کو عام طور پر سفید رنگ کیا جاتا ہے کیونکہ یہ دوسرے رنگوں سے سستا ہوتا ہے۔