کویت اردو نیوز : کیااپ کو یہ بات معلوم ہےکہ ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لیے کتنی ورزش کی ضرورت ہوتی ہے؟
اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ دل کی بیماری کی خاندانی تاریخ کے حامل افراد میں بھی دل کے دورے یا دل کے دیگر امراض کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور انہیں باقاعدہ ورزش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
صحت مند دل کو برقرار رکھنے کے لیے کتنی ورزش کی ضرورت ہے؟ اس بات کا جواب امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیا ہے ۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کیمطابق ہر ہفتے کم از کم ڈھائی گھنٹے کی اعتدال پسند ورزش، مثلاً چہل قدمی، صحت مند دل کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
کچھ تحقیقی رپورٹس بتاتی ہیں کہ روزانہ 15 منٹ کی ورزش بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہفتے میں 75 منٹ کی بھرپور ورزش دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ زیادہ ورزش سے گریز کیا جائے کیونکہ اس کے جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔