کویت اردو نیوز، 4اگست: بھارت میں 11 خاکروب خواتین کو ایک لاٹری کے ٹکٹ نے راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا۔
ان 11 خاکروب خواتین نے جون میں لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے 25، 25 روپے اکٹھے کیے اور پھر گذشتہ ہفتے ہی ان کی 10 کروڑ روپے کی لاٹری لگ گئی۔
ٹکٹ جیتنے والی خاکروب خواتین کیرالہ کے علاقے پارپنانگڈی قصبے کے گھروں سے کوڑا اکٹھا کرتی تھیں اور انہیں اس کام کے عوض روزانہ تقریباً 250 روپے اجرت ملتی۔
گزشتہ ماہ خواتین کے اس گروپ نے ”مون سون بمپر پرائز لاٹری“ کے لیے 250 روپے کا ٹکٹ لینے کا فیصلہ کیا اور قرعہ اندازی پر انہوں نے لاٹری جیت لی۔ مذکورہ خواتین کو جیتنے کی اطلاع پر انہیں یقین ہی نہیں آیا۔
لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے 9 خواتین نے 25، 25 روپے جمع کیے تھے جبکہ 2 خواتین نے ساڑھے 12، ساڑھے 12 روپے کا حصہ ملایا تھا اور طے کیا کہ اگر انعام نکلا تو رقم اسی حساب سے تقسیم ہو گی