کویت اردو نیوز : جدید دور میں چمکدار اور صحت مند جلد ایک خواب بن کر رہ گیا ہے، جس کا حصول آلودگی، تناؤ اور مصروف طرز زندگی کے باعث مشکل ہے۔جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ صرف خوب صورتی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اسکا صحت کیساتھ گہرا تعلق ہے۔
صحتمند جلد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آپ اندر سے کس قدر صحتمند ہیں۔
زیادہ تر خواتین جلد کی دیکھ بھال اور خود علاج کے لیے وقت نہیں نکال پاتی ہیں، اور یہ غفلت ایکنی، پھیکی جلد اور سن برن کا باعث بن سکتی ہے۔
اگر آپ کے پاس اس مصروف طرز زندگی میں اپنی جلد کی دیکھ بھال کرنے کے لیے اتنا وقت نہیں ہے تو ماہرین جلد اس حوالے سے 3 آسان طریقےآپ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، جنہیں آپ اپنے روزمرہ کے معمولات میں آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ کو اپنی جلد کی قسم اور مسائل کے مطابق روزانہ لگانے کے لیے یقینی طور پر سیرم کا انتخاب کرنا چاہیے ، سیرم آپ کی جلد کو دھول اور پھیکے پن سے بچاتا ہے، اور جلد کو چمک دیتا ہے۔ ماہرین صحت مند جلد حاصل کرنے کے لیے وٹامن سی سیرم کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔
جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ اسے سردیوں میں سن اسکرین کا استعمال چھوڑ دینا چاہیے وہ غلط ہے۔ سن بلاک ہر روز استعمال کرنا چاہیے، یہاں تک کہ جب آپ گھر پر ہوں تب بھی۔ سن اسکرین نہ صرف آپ کی جلد کو سنبرن سے بچاتا ہے بلکہ یہ اسے سورج کے دیگر مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے۔
چہرے کی صفائی روزانہ کی جانی چاہیے، اور میک اپ کرتے وقت یہ اور بھی ضروری ہے۔ صفائی آپ کے چہرے کے چھیدوں سے میک اپ اور دھول کو ہٹاتی ہے اور مہاسوں کا خطرہ کم کرتی ہے۔