کویت اردو نیوز : ائیرفون استعمال کرتے ہوئے اکثر گندے ہو جاتے ہیں اور کانوں کی میل اندر ہی رہ جاتے ہیں لیکن اکثر لوگ بغیر کسی صفائی کے انہیں استعمال کرتے رہتے ہیں جو کہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔
موبائل فون استعمال کرنے والے زیادہ تر لوگ ایئربڈ استعمال کرتے ہیں لیکن بہت کم لوگ ان کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں جس سے سماعت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ائرفونز میں میل جمع ہونے کی وجہ سے بیکٹیریا اور خطرناک جراثیم جمع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے سماعت بھی ختم ہو سکتی ہے کیونکہ انفیکشن کی وجہ سے آپ کو عارضی طور پر شدید تکلیف ہو سکتی ہے۔
لوگ ایک دوسرے کے ائیرفون استعمال کرنے کا رجحان بھی رکھتے ہیں جو کانوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے کیوں کہ ایک دوسرے کے کانوں میں داخل ہونے والے جراثیم سماعت کو بھی متاثر کر سکتے ہیں جس سے بچنا ہی بہتر ہے۔
گندے ائیرفون کا طویل استعمال کان میں بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بن سکتا ہے جو کان میں سنگین انفیکشن، سوزش اور کان میں سیال جمع ہونے کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے سماعت ختم ہو جاتی ہے۔