کویت اردو نیوز : کچھ لوگوں میں جینز یا خاندانی تاریخ کی وجہ سے ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے ، ٹائپ 2 ذیابیطس سب سے عام دائمی بیماری ہے جو صرف پاکستان میں لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے تاہم چھی بات یہ ہے کہ آپ دہی کھا کر خود کو اس پرانی بیماری سے بچا سکتے ہیں۔
یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے رپورٹ جاری کی ہے کہ دہی کھانےسے ٹائپ 2 ذیابیطس ہونےکا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ یہ اعلان امریکی میڈیکل ریگولیٹری ایجنسی کی درخواست پر سامنے آیا ہے۔
ادارے کے مطابق ہفتے میں کم از کم دو کپ دہی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ایک کمپنی نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے پوچھا کہ کیا وہ دہی کو ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے ، جس درخواست 2018 میں دائر کی گئی تھی اور اب ایف ڈی اے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس دعوے سے اختلاف نہیں کرتا ہے۔
اس سے قبل 2022 میں ایک طبی تحقیق سے پتا چلا کہ دہی یا اس سے ملتی جلتی ڈیری مصنوعات کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ڈیری مصنوعات خصوصاً کم چکنائی والی مصنوعات ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔
2020 کی ایک تحقیق میں پتا چلا تھا کہ دہی، مچھلی، زیتون کا تیل اور دیگر اسی طرح کی غذائیں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔
دوسری طرف، زیادہ مقدار میں سرخ اور پراسیسڈ گوشت کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔