کویت اردو نیوز : ذیابیطس اور دل کی بیماری کے مریض بھی رمضان کے تمام دنوں کے روزے رکھ سکتے ہیں تاہم اس کیلیے ضروری ہے کہ وہ ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کریں۔
احتیاط کیساتھ متوازن خوراک اور ڈاکٹرز کی تجویزکردہ ادویات کیساتھ ذیابیطس اور امراض قلب کےمریض بھی ماہ صیام میں روزہ رکھ سکتےہیں تاہم انہیں روزے سےپہلےاپنےڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔
روزے کا مہینہ مغفرت، رحمت ، برکتوں کا مہینہ ہے لیکن اکثر مریض لاعلمی کی وجہ سے اس مقدس مہینے کی برکات حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو مصنوعی اجزاء سے بنائے گئے مشروبات، کولڈ ڈرنکس اور میٹھے پھلوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دل کے مریض ہلکی غذائیں کھائیں، دل کے مریض باہر پکائے ہوئے چکن سے پرہیز کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریض رمضان کے مہینے میں تازہ پھلوں کا رس پی لیں اور ڈاکٹروں کی تجویز کے مطابق افطار اور سحری کے درمیان دوائیں لیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس اور دل کی بیماری کے مریض اچھی اور صحت بخش خوراک کھاکر اپناروزہ جاری رکھ سکتےہیں۔