کویت اردو نیوز : آپ ادرک سے خود کو مختلف بیماریوں سے بچا سکتے ہیں اور یہ سستی چیز علاج پر ہزاروں روپے بچا سکتی ہے۔
جسم پر اس کے حیرت انگیز اثرات درج ذیل ہیں۔
جراثیم سے لڑیں :
ادرک میں موجود کیمیائی مرکبات جسم کو جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ کیمیائی مرکبات خطرناک بیکٹیریا جیسے E. coli اور shigella کی افزائش کو روکتے ہیں۔ یہ دونوں بیکٹیریا آنتوں کے انفیکشن کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔
منہ کو صحت مند رکھیں :
ادرک کی جراثیم کش خصوصیات منہ کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ ادرک کا ایک جزو جنجرول منہ میں بیکٹیریا کی افزائش کو روکتا ہے۔یہ بیکٹیریا مسوڑھوں کے انفیکشن سمیت مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔
متلی کی روک تھام :
ادرک متلی کے مسئلے سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔ ادرک کا استعمال آنتوں میں گیس کے اخراج میں مدد کرتا ہے جبکہ ادویات یا بیماری کی وجہ سے ہونے والی متلی کو روکتا ہے۔
پٹھوں کی سوزش سے نجات:
ادرک پٹھوں کے درد کو ٹھیک نہیں کرتی لیکن اس کا استعمال وقت کے ساتھ سوجن کو کم کرتا ہے۔
جوڑوں کے درد میں کمی :
سوزش کش خصوصیات کی وجہ سے ادرک کا استعمال جوڑوں کے درد میں بھی کمی لاتا ہے۔ادرک کھانے یا ادرک کی چائے پینے سے جوڑوں کا درد اور سوجن کم ہوتی ہے۔
بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرے:
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ادرک جسم کو انسولین کے بہتر استعمال میں مدد دیتی ہے۔
کولیسٹرول کو کنٹرول کرے :
ادرک کا روزانہ استعمال خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ 3 ماہ تک روزانہ 5 گرام ادرک کھانے سے کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔
مختلف بیماریوں سے تحفظ:
ادرک میں متعدد اینٹی آکسیڈنٹس اور کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں جو عمر سے متعلقہ ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ ڈی این اے کی صحت کو بہتر بنانے سے ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری اور پھیپھڑوں کی بیماری جیسی دائمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
بدہضمی کے خلاف بھی موثر :
اگر بدہضمی یا پیٹ میں گیس کی زیادتی جیسے مسائل میں مبتلا ہوں تو ادرک آرام دیتی ہے۔ کھانے سے پہلے ادرک کا استعمال نظام ہاضمہ کو کھانا جلدی ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور مختلف مسائل سے بچاتا ہے۔
کینسر کے پھیلاؤ کو کم کرنا:
کچھ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ادرک میں موجود مرکبات مختلف قسم کے کینسر جیسے جگر، جلد، چھاتی ، مثانے کے کینسر کی نشوونما کو کم کرتے ہیں۔