کویت اردو نیوز : سعودی وزارت اسلامی امور کیمطابق عمرہ سیزن کےحوالے سےمکہ المکرمہ ریجن میں مختلف مقامات پرعمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنےکیلیے جامع منصوبہ بندی پرعمل کیا جا رہا ہے۔
جدہ اور طائف کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر وزارت اسلامی امور کے کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں آنے والے عازمین کی رہنمائی کے لیے مختلف زبانوں میں معلوماتی بروشرز فراہم کیے گئے تھے تاکہ وہ مناسک کی درست انجام دہی سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں۔
وزارت اسلامی امور و رہنمائی نے اپنے مختلف شہروں سے مکہ آنے والے زائرین کے آرام کے لیے مثالی انتظامات کیے ہیں، جن میں وضو، شاہراہوں پر آرام کرنے کی جگہیں اور حجاج کے استقبال کے لیے میقات کے مقامات شامل ہیں۔
وزارت اسلامی امور نے یہ بھی کہا کہ ” ضیوف الرحمان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے میقات کے مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہاں سے آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔”