کویت اردو نیوز : درزی کی دکان سے چوری کرنے والا ملزم اعتکاف میں بیٹھا ہوا گرفتار ؛ قبضے سے 12 سوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح پور پولیس نے ایم ایل 106 کی جامع مسجد میں کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث چور کو گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی شاہ زیب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتارکر لیاجائےگا۔
پولیس ذرائع کےمطابق ملزم بلاول نے ساتھی کے ساتھ مل کر موتی بازار میںدو2 روز قبل درزی کی دکان سے چوری کی تھی، ملزمان نے عبدالغفور نامی درزی کی دکان کے تالوں کو توڑکر 12 سوٹ چوری کیےتھے ۔
ملزم بلاول چوری کے بعد اعتکاف کے لیے بیٹھ گیا تھا جس کو جدید ٹیکنالوجی کےذریعے ٹریس کرلیا گیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو مسجد سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا، 12 مسروقہ سوٹ بھی برآمد کرلیے گئے۔