کویت اردو نیوز : عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، اگلے سال حج پہلے سے سستا ہو گا۔
ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود پاکستانی حکام نے حج اخراجات کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے حج اخراجات میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کمی متوقع ہے۔
نظرثانی شدہ حج پالیسی دوبارہ منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے اور بدھ کو ہونےوالےاہم اجلاس میں پالیسی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
نظرثانی شدہ پالیسی میں پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے مطالبے پر 2 ترامیم شامل ہیں، پالیسی کے تحت 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی حج پر جانے کی اجازت ہوگی اور 80 سال سے زائد عمر کے عازمین کو ایک مددگار کے ہمراہ جانے کی اجازت ہوگی۔
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں رواں ماہ سے موصول ہونے کا امکان ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال عازمین حج سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے گئے تھے۔