کویت اردو نیوز : اکثر لوگ قہوہ پینے کو موٹاپے کا علاج سمجھتے ہیں۔ وہ وزن کم کرنے کے لیے مختلف قسم کے قہوے استعمال کرتے ہیں۔ خالی پیٹ قہوہ پینا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔جسم میں موجود اضافی چربی کو اس طرح ختم نہیں کیا جا سکتا۔
اگر کوئی چیز آپ کے وزن اور اضافی چربی کو کم کر سکتی ہے تو وہ ہے متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی۔ سوزش دور کرنے والی دوائیں استعمال کرنے یا قہوہ پینے سے بیماریوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔
قہوہ میں جڑی بوٹیوں کو مناسب مقدار میں پانی میں ملا کر پینے سے آپ کے جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں جو میٹابولک ریٹ کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ لیکن قہوہ کی زیادتی صحت کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان کا باعث بنتی ہے۔
صحت کا بہترین فارمولا صحت مند طرز زندگی اپنانا، غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال اور مثبت سوچ اپنانا ہے۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ آپ جو بھی کھائیں، اعتدال میں کھائیں۔ خالی پیٹ کافی پینے سے آپ کا موٹاپا تو ختم نہیں ہوگا لیکن یہ آپ کی صحت کو ضرور ختم کرے گا۔