کویت اردو نیوز ، 1 اکتوبر 2023 : ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے باہر دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں سنی گئیں جب ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کے قریب اس وقت ہوا، جب موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پارلیمنٹ دوبارہ کھلنے والی تھی۔
وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے بتایا کہ 9:30 کے قریب وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے داخلی دروازے کے سامنے دو دہشت گرد ایک کار میں آئے اور حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرا دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارا گیا۔
علی یرلی کایا نے کہا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، ہم ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
https://x.com/ihacomtr/status/1708372018054238598?s=20