کویت اردو نیوز 09 جون: ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور سعودی شہری شہزادی رجوہ کی شادی کے استقبالیے میں پاکستانی ڈیزائنر ماہ پارہ خان کا تیار کردہ لباس پہن کر تقریب کے شرکا کو دنگ کر دیا۔
نیدرلینڈ میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ "ہمیں خوشی ہے کہ ملکہ میکسیما نے اردن کے ولی عہد کی عروسی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستانی ڈیزائنر ماہ پارہ خان کا تخلیق کردہ ڈریس منتخب کیا ہے۔
"ماہ پارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے کام کو فخر سے پیش کرتے ہوئے ملکہ میکسیما کی تصاویر شائع کی۔ ڈیزائنر کے مطابق انہوں نے لباس کی تخلیق میں روایتی
مغلیہ طرز میں دپکا، نقشی، ریشم اور گوٹے کا کام کیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنوبی ایشیائی ملک کے مزید فنکار عالمی سطح پر نمایاں ہوں گے۔ ڈیزائنر ماہ پارہ خان نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے کام کے لیے تعریف حاصل کی۔
Glad to know HRH Queen Maxima of the Netherlands chose Pakistani designer Mahpara khan to craft her dress for wedding of Crown Prince Hussein of Jordan!
🇵🇰i creative industry is reaching a global audience for its attention to detail, creativity & intricacy of work@PkPublicDiplo pic.twitter.com/j81pba3kVF
— Pakistan Embassy Netherlands (@PakinNetherland) June 6, 2023
سفارتخانے نے لکھا کہ "پاکستانی تخلیقی صنعت تفصیل، تخلیقی صلاحیتوں اور کام کی پیچیدگی پر توجہ دینے کے لیے عالمی سامعین تک پہنچ رہی ہے”۔