کویت اردو نیوز،30 ستمبر 2023: قطر کے لیے قبضے میں لیے گئے کنٹینر سے پیاز میں چھپائی گئی 3 من سے زائد مقدار میں چرس برآمد ہوئی ہے ۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کی گئی، اس دوران سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
اے این ایف دوحہ کے لیے مختص کنٹینر میں 3 من سے زائد منشیات پکڑنے میں کامیاب ہو گئی۔ کنٹینر کی تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جو پیشہ ورانہ طور پر پیاز کی جھلیوں میں چھپائی گئی تھی۔
یہ کنٹینر کراچی سے ایک نجی کمپنی نے قطر کے لیے پکڑا تھا۔ سیکیورٹی حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Related posts:
بحرین ڈیفنس فورس نے خواتین سویلین رضاکاروں کیلئے ٹریننگز کا آغاز کردیا
ایمریٹس ائیرلائن کی مسافروں کو نئی بکنگ کرنے کی ہدایت
قطر نیشنل لائبریری نے 'ہولی کعبہ' ڈیجیٹل نمائش کا آغاز کردیا
سعودی عرب میں نافذ تمام پابندیاں ختم کر دی گئیں
سعودی عرب نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا
قطر میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کردی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثہ کے بعد گاڑی نہ روکنے والوں پر 20000 درہم کا جرمانہ عائد کرنے کا فیص...
مدینہ کے شیخ اسماعیل، جو گزشتہ چالیس سال سے حجاج کو مفت چائے پیش کررہے ہیں