کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کے الزام میں ایک ملعون شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم کو گرفتارکرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
سعودی عرب میں قرآنی آیات کا مذاق اڑانے والےایک شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے،سعودی میڈیا کیمطابق ملعون شخص نے قرآنی آیات پرمبنی ایک نامناسب آڈیوپیغام (نعوذ باللہ) کامذاق اڑایا اور آڈیو کوسوشل میڈیا پر وائرل کردیاتھا۔
جس پر صارفین نے اس ملعون شخص کیخلاف پولیس میں شکایات درج کرائی تھیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتےہوئے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سعودی عرب میں اسلام اور عوامی اخلاق کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے۔ ملزم کو سزا ضرور ملے گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں مذاہب، مقدس کتابوں اور مقدس شخصیات کی توہین کرنے پر سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔