کویت اردو نیوز ، 6 اکتوبر 2023 : میکسیکو سٹی میں ایک ویڈیو کلپ نے ایک خاتون پولیس افسر کی بے مثال جرات کو وڈیو کی شکل دی ہے ، جس نے چوروں سے بھاگ کر موٹر سائیکل سوار کا جسمانی طور پر مقابلہ کیا۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس خاتون اہلکار سڑک کو دیکھتی ہوئی آرہی ہیں اور پھر آگے بڑھتے ہوئے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کا سامنا کرتی ہے، جس پر چور سوار ہیں ۔
موٹر سائیکل کی ٹکر سے پولیس اہلکار گرگئی، تصادم کی شدت کے باعث موٹر سائیکل بھی الٹ گئی اور چور زمین پر گر گئے جنہیں پولیس نے پکڑ لیا ہے ۔
واقعے کے نتیجے میں خاتون پولیس اہلکار زخمی ہوگئی ہے ،جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ساتھ ہی 4 ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔